نیت کرلیں، آج سے ہماری کوئی نماز قضا نہیں ہوگی


قسط نمبر 8: نماز میں سستی – شیطان کا سب سے بڑا ہتھیار

ہم میں سے اکثر نماز کی اہمیت کو جانتے ہیں، لیکن پھر بھی سستی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کبھی تھکن، کبھی نیند، کبھی موبائل، اور کبھی بلاوجہ کی مصروفیت ہمیں فرض نماز سے روک دیتی ہے۔ یہ سستی دراصل شیطان کی چال ہے جو انسان کو دھیرے دھیرے نماز سے دور کرتا ہے۔

اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے:

"فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّينَ الَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ"

ترجمہ: "تو ہلاکت ہے ان نمازیوں کے لیے جو اپنی نماز سے غافل ہیں۔"

(سورہ الماعون: 4-5)


نماز میں غفلت کا مطلب صرف چھوڑ دینا نہیں، بلکہ سستی، تاخیر، اور بے دلی بھی شامل ہے۔ ایسے لوگ جو نماز پڑھتے تو ہیں، مگر آخری وقت میں، یا بغیر دھیان کے، وہ بھی اس تنبیہ کا شکار ہو سکتے ہیں۔


 سستی کی علامات:


الارم بند کرکے دوبارہ سونا


نماز مؤخر کرنا


'ابھی پڑھ لوں گا' کہہ کر بھول جانا


موبائل یا دیگر مصروفیت میں نماز کا وقت نکل جانا


 حل کیا ہے؟


1. نماز کے وقت سے پہلے تیار ہو جانا۔


2. اذان سنتے ہی سب کچھ چھوڑ دینا۔


3. اپنے دل میں یہ عزم پیدا کرنا کہ اگر آج کی نماز قضا ہوگئی، تو میری دنیا و آخرت دونوں برباد ہوسکتی ہیں۔


4. سونے سے پہلے پانچ نمازوں کا خود احتساب کرنا: کون سی وقت پر پڑھی؟ خشوع کے ساتھ پڑھی یا نہیں؟


 یاد رکھیں:

شیطان آپ کو روز کہے گا "کل سے پکا شروع کروں گا"

آپ نے اسے جواب دینا ہے:

"نہیں، میں آج سے شروع کروں گا – اور میری کوئی نماز قضا نہیں ہوگی!"

 آج کی نیت: میں آج کی پانچوں نمازیں وقت پر اد کروں گا، اور سستی کو شکست دوں گا، ان شاء اللہ!

Comments

Popular posts from this blog